ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : 1.5 کروڑ روپے کا دھوکہ کرنے والے سائبر کرائم اور اسٹاک مارکیٹ فراڈ کے ملزمین گرفتار

منگلورو : 1.5 کروڑ روپے کا دھوکہ کرنے والے سائبر کرائم اور اسٹاک مارکیٹ فراڈ کے ملزمین گرفتار

Sat, 16 Nov 2024 17:46:24  SO Admin   S.O. News Service

منگلورو، 16 / نومبر (ایس او نیوز)  اپنے آپ کو سائبر کرائم کی تحقیق کرنے والے سی بی آئی آفیسر بتا کر لوگوں کو لوٹنے والے ایک شخص کو کاوور پولیس نے کیرالہ کے کوچی سے گرفتار کر لیا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدہ ملزم نثار نے سی بی آئی آفیسر کے بہروپ میں مختلف لوگوں سے جملہ 68 لاکھ روپے سے زیادہ رقم وصول کی ہے ۔ 
    
اس کے علاوہ اسی قسم کی دھوکہ دہی کے ایک اور معاملے میں پولیس نے کیرالہ سے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت محمد نشاط اور ساحل کے طور پر کی گئی ہے ۔ ان پر بڑے منافع کا لالچ دے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہانے لوگوں سے تقریباً 90 لاکھ روپے لوٹنے کا الزام ہے ۔ کوئلانڈی میں ان ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد منگلورو لایا گیا ہے ۔

 پولیس اس معاملے کے مزید تار جوڑنے کے لئے گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے ۔


Share: